پیرس میں ہونیوالے فیشن شو میں پاکستانی ملبوسات نے دھوم مچا دی


پیرس کے نواحی شہر موں فرمائی میں ہونے والے فیشن شو میں پاکستانی ڈیزائنرآصفہ ہاشمی، فائزہ شاہ اور یاسر شاہ کے ملبوسات نے دھوم مچا دی، مختلف ممالک کی ماڈلز روایتی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر آئیں تو شائقین نے بھرپور داد دی۔

فیشن شو میں 36 ممالک کے ڈیزائنرز نے ملبوسات پیش کئے، 300 سے زائد ماڈلز اور ڈیزائنرز نے اس میں حصہ لیا۔

عرب، ترک اور موریشز کی ماڈلز پاکستانی ملبوسات پہن کر ریمپ پر اتریں جبکہ پاکستانی ڈیزائنرز نے شادی کی مناسبت سے ملبوسات کی نمائش کی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں سجا رنگا رنگ فیشن شو

شو میں پاکستانی شادی کی تھیم کے حوالے سے مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات کی مناسبت سے لباس پیش کیے گئے۔

اس موقع پر پاکستان سفارتخانے کے پریس کونسلر مسٹر اینڈ مسز قمر بشیر نے پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستانی گروپ کی حوصلہ افزائی کی۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں سنڈرلا اور بیوٹی اینڈ بییسٹ کی تھیم پر زبردست لباسوں کی نمائش کی پیش کی گئی جس میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر آصفہ ہاشمی نے تین مختلف لباس اپنی ماڈلز کو زیب تن کرا کر پیش کیے اور زبردست داد وصول کی۔

مزید پڑھیں : ہم ٹی وی نے برائیڈل ویک، شوکیس اور فیشن شوز کا رواج ڈالا، سلطانہ صدیقی

فرانس بھر سے ڈیزائنرز نے اس فیشن شو میں حصہ لیا اور اپنے منفرد اور خوبصورت ملبوسات پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔


متعلقہ خبریں