لاہور: پنجاب پولیس کی قید سے خطرناک ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار

لاہور: پنجاب پولیس کی قید سے خطرناک ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار

لاہور: پنجاب پولیس کی قید سے خطرناک ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد سنجیدہ حلقوں میں یہ سوال موضوع بحث بن گیا ہے کہ سب کچھ پولیس کی ملی بھگت سے ہوا یا کہ وسائل کی کمی ملزم کے فرار میں معاون و مددگار ثابت ہوئی ہے۔

پولیس حراست سے فرار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے میں مانگا منڈی پولیس کی حراست سے خطرناک ملزم ہتھکڑیوں سمیت اس وقت فرار ہوا جب اسے جوڈیشل کسٹڈی کے لیے جیل منتقل کیا جارہا تھا۔

اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ منشیات فروش عرفان عرف فانی کو پولیس نے منشیات سمیت شامکے بھٹیاں سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ نمبر 187/20 بجرم 9 سی کے تحت درج ہوا تھا۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزم شامکے بھٹیاں کے قریب اس وقت پولیس کی گاڑی سے فرار ہوا جب اسے جیل کسٹڈی کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ملزم عرفان عرف فانی کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

اکتوبر 2019 میں سرگودھا پولیس کی حراست سے مختلف مقدمات میں ملوث ملزم ظفر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے فرار ہونے پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

ستمبر 2019 میں تھانہ سہالہ سے زیر حراست ملزم عالمگیر ہتھکڑی سمیت بھاگ کھڑا ہوا تھا لیکن اسے کچھ دیر کی تگ و دو کے بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

نیب سکھر کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم رزاق بہرانی گرفتار

اکتوبر 2018 میں حیدرآباد میں واقع تھانہ ایئرپورٹ کے ہاتھوں گرفتار ملزم رمیزعرف معین پولیس حراست سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر تین مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی تھیں۔


متعلقہ خبریں