اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس ماہرہ خان کے شکرگزار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس ماہرہ خان کے شکرگزار

پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

16 فروری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس پاکستان کے چار روزہ دورے پر پہنچے۔

ان کی پاکستان آمد کو پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی گئی کاوشوں، قربانیوں اور مہاجرین کی میزبانی کا برملا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان آمد کے پہلے روز انتونیو گوئترس نے مقامی ہوٹل میں دیرپا ترقی، موسمیاتی تغیر سے متعلق منعقد کی گئی کانفرنس میں شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
فائل فوٹو

بعد ازاں انہوں نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کری جس کے بعد دونوں رہنما نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

گزشتہ روز انہوں نے افغان مہاجرین پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تفصیل پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد انتونیو گوئترس جامعہ نسٹ میں عالمی امن و استحکام مرکز گئے اور وہاں امن مشن میں پاکستانی خدمات بارے تصویری نمائش کا افتتاح کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔

ان مصروفیات کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے اقوام متحدہ کی مہاجرین کی سفیر برائے خیرسگالی ماہرہ خان سے ملاقات بھی کی۔

انتونیو گوئترس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوئے، اس موقع پر مہاجرین کی سفیر برائے خیرسگالی ماہرہ خان سے ملاقات کرکے بہت اچھا محسوس کیا۔

تفصیل پڑھیں: ماہرہ خان کی ساحلِ سمندر پر تصاویر وائرل

انتونیو گوتریس نے مزید لکھا کہ میں غیر معمولی تعاون پر ماہرہ خان اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کی مہاجرین کی سفیر برائے خیرسگالی تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں