کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1491 تک پہنچ گئی

فوٹو: فائل


بیجنگ: چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 124 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں تعداد 1491 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ چین کا شہر ووہان متاثر ہے جہاں سے وبا پھیلنے کا آغاز ہوا۔ دنیا بھرمیں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65  ہزار 247  تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے 7 ہزار99  افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم وائرس سے متاثرہ 10 ہزار608 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو بیماری قرار دیتے ہوئے اس کا نام (Covid 19) رکھ دیا ہے۔

دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

دنیا بھر کے 28 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملائشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا

چین کے کم سے کم 10 صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ فرانس، امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، روانڈا اور روس نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ’مستقل طور پر پابندی عائد کرنا‘ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

خدشہ ہے کہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں