ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بوندا باند ی اورہلکی بارش کی تو قع ہے۔

گذشتہ روز بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں بارش ہوئی۔ اس دوران کالام ، مالم جبہ ، اسکردو ، گوپس ، بگروٹ اور ہنزہ میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا: کالام 14 ، پاراچنار 11 ، دیر (بالائی 11 ، زیریں 01) ، پٹن 10 ، میرکھانی 08 ، دروش ، چترال ، مالم جبہ 05 ، سیدوشریف ، کاکول 03 ، بلوچستان: کوئٹہ (سٹی 07) ، پنجاب : منگلا 03 ، جہلم 02 ، مری 01 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 03 ، گوپس 02 ، اسکردو 02 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ کالام 04 ، مالم جبہ ، اسکردو 02 ، گوپس، بگروٹ اور ہنزہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:اسکردو، پاراچنارمنفی 08،بگروٹ منفی 07،گوپس منفی 04، استور منفی 03، ہنزہ اور کالام منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں