معروف اداکارہ اقرا عزیز کی اپنی بڑی بہن سدرہ عزیز کے ساتھ بچپن میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تصویر اداکارہ کے شوہر یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اقرا عزیز اور سدرہ عزیز ایک ساتھ بیٹھی مسکرا رہی ہیں۔
اقرا اور یاسر کی شادی 28 دسمبر 2019 میں ہوئی۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی یہ جوڑی اکثر اپنی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی اور اپنے مداحوں سے داد و تحسین اور محبت وصول کرتی ہے۔
اقرا کے بچپن کی یہ تصویر بھی لوگوں کے دلوں کو بھا گئی ہے اور وہ اس کے لیے ڈھیر و ڈھیر پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔