لاہور: فیصل آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اعلان کردہ آٹھ فروری کا جلسہ اور دس فروری کی ہڑتال مؤخر کردی ہے۔
ہشیار: فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے 15 کلو آٹے کا تھیلا لوٹ لیا
ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ فیصل آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلیٰ سطحی وفد کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
ملاقات کرنے والوں میں صدر رانا سکندر، سابق چیئرمین کاشف ضیا اور بلال حیدرسمیت دیگر موجود تھے۔ گورنر کا ساتھ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم این اے فیض اللہ کموکا، شیخ خرم شہزاد اور لطیف نذیر نے دیا۔
ہم نیوز کے مطابق صنعتکاروں اور چیمبر کے نمائندہ وفد نے گورنر پنجاب کو اپنے تمام مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری محمد سرور نے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد صنعتکاروں کو تمام مسائل حل کر نے کی یقین دہا نی کرائی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اس موقع پر کہا کہ صنعتکار اور تاجر برادری ملک کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ میں تاجروں اور صنعتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تاجروں کی کمیٹی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھیجا ہے۔
تجارتی پالیسیاں تاجروں کی مشاورت سے بنائیں گے، وزیراعظم
گور نر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بزنس کیمونٹی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔