پاکستان کا ووہان سے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ اعتماد کا اظہار ہے، چینی دفتر خارجہ


اسلام آباد: چینی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کا ووہان سےشہری نہ نکالنےکا فیصلہ چین پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ترجمان چینی دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کا چینی وزیراعظم کے لیے پیغام پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے پر چینی اقدامات کی حمایت کرتا ہے، شاہ محمودقریشی نےچین کوکرونا کی روک تھام پرہر ممکن مددکی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان جلد چین کے لیے طیارے سے طبی سامان روانہ کرےگا، مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو بھروسہ ہے چین پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنائے گا۔


متعلقہ خبریں