نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی ہو گی، پرویز خٹک

نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی ہو گی، پرویز خٹک

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جو بھی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اندر سے شکایت تھی جو حل کر لی گئی ہے۔ بلوچستان کا مسئلہ حل ہو گیا اب خیبر پختونخوا (کے پی) میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو راضی کر لیا ہے، بلوچستان میں وزیر اعلیٰ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان مسئلہ حل کرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بی اے پی(باپ) کے سربراہ ہیں اور وہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکمرانوں کی لڑائیاں ذاتی مفادات کیلئے ہیں، سینیٹر سراج الحق

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ملکی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بلایا اور سنا۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اٹھائے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے لوگ ملک اور صوبے کی بہتری کی سوچ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں