لاہور: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کشمیر ایسا ایک مسلۂ ہے جس پر ملک میں تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والوں کے ساتھ ذاتی تعلقات کس کے تھے۔ کشمیریوں کے قاتل (مودی) کو کون اپنی شادیوں پر بلاتا تھا۔
راجہ بشارت نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح عمران خان نے اس قوم اور کشمیر کا جو مقدمہ پیش کیا اس پر ہمیں فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہا کہ آج کشمیری مسلسل کرفیو کا سامنا کرکے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے عمران خان ان کے پیچھے ہیں۔
راجہ بشارت نے کہا کہ مہنگائی پر ہم ایک ہونے کے لیے تیار ہیں تو کشمیر ایشو پر کیوں اکٹھے نہیں سسکتے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ آج سے پہلے کبھی اس انداز میں پیش نہیں کیا گیا اور آج امریکہ نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔ آج ضرورت ہے کہ اس ایوان سے ہمارے قائد و قومی لیڈر عمران خان کے لیے آواز اٹنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا کے ان چند رہنماؤں میں سے ہیں جن کو بین الااقوامی برداری نے بھی تسلیم کیا ہے کہ یہ دنیا کو ساتھ لے کر چل سکتے ہیں۔