کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بار بار مسئلہ کشمیر کے ایشو پر بولنا پاکستان کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھرپاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کرانے کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعظم کی یوٹیوب، سیمنز کے سی ای اوز سے ملاقاتیں
ہم نیوز کے مطابق وہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے۔ اپنی آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر برفباری کے متاثرین کی داد رسی کے لیے آئی ہوں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے بے شمار قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کے گھر گرے ہیں اور جہاں تباہ کاریاں ہوئی ہیں، وہاں متاثرین کی امداد کی جائے گی۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بلوچستان کی ترقی کو ہمیشہ پاکستان کی ترقی سے جوڑتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے وسائل کی عدم موجود گی پر این ڈی ایم اے کو متحرک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن تیز کیا۔
پاکستان: برفانی طوفان اور بارشیں 105 انسانی جانیں نگل گئیں
ایک سوال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے جس جبری دہشت گردی سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آواز کو دبا رکھا ہے اس سے وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کو آگاہ کیا ہے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے ہیں۔