خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے تصویر نے مداحین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
گزشتہ برس پاکستانی حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کا گاؤن پہنے ہوئی ہیں جس پر کالے ہی رنگ کا کام ہوا ہے۔
تصویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنے مداحین کو خوشخبری بھی سنائی ہے کہ ’ہیلو‘ میگزین کے جنوری کے شمارے میں مجھے نمایاں جگہ دی گئی ہے، تفصیلات جاننے کے لیے شمارہ خریدیں۔
مہوش حیات کی آنکھوں کو خیرہ کرتی اس تصویر کے لیے مداحین پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اداکار و عوام سب ان کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے۔