لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج رات سے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی کم سے کم ٹکٹ 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 6000 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے رکھے گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایلیمنٹری راؤنڈ، کوالیفائر اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتیں دگنی رکھی جائے گی جبکہ پی سی بی ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے اعلامیہ آج جاری کرے گا۔
واضح رہے شائقین تمام آن لائن ٹکٹیں www.yayvo.com سے خرید سکیں گے جس کا آغاز آج رات سے ہوگا۔
پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن اگلے ماہ فروری میں شروع ہوگا تاہم ابھی تک اس کا حتمی شیڈول تیار نہیں کیا جا سکا۔
اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی۔
خیال رہے پی ایس ایل پانچ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،اس مرتبہ کراچی اور لاہور کے ساتھ راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔