اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، چین


اسلام آباد:  چین کہا ہے کہ مسٗلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاملہ ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت حل ہوناچاہیے۔

بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں کہا کہ تنازع مقبوضہ جموں وکشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مسٗلہ کشمیر ہمیشہ سلامتی کونسل کےایجنڈے پر رہا۔ سلامتی کونسل کے ازسر نو جائزے سے کشیدگی میں کمی اورمسئلے کے حل پر پیشرفت ممکن ہے۔چین خطے میں امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتارہےگا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو سلامتی کونسل رکن ممالک کی درخواست کا جواب دینا چاہیے۔ روس نے بھی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر کشمیریوں کی حمایت کی ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل نے حالیہ اجلاس میں تنازع کشمیر کا مفصل جائزہ لیا ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش ہے۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک یو این چارٹر اورعالمی قوانین کے تحت مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے دیگر ارکان  نے بھی کشمیر کے معاملے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ خطے کے معاملے پر بھارت چین کے واضح موقف سے بخوبی آگاہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی جائزہ اجلاس میں شرکت علاقائی امن واستحکام کے لیے ہے۔ بھارت معاملے کا کوئی اورمطلب لے تو الگ بات ہے۔ پاکستان اوربھارت سے رابطے میں ہیں۔ علاقائی امن کے لیے مثبت کردار جاری ہے۔


متعلقہ خبریں