اسلام آباد: اوگرا نے جنوری کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ یہ کمی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں نئے سال کے آغاز پراضافہ کیا گیا ہے۔ عوام الناس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
ہم نیوز کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کے مطابق جنوری میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل۔این جی کی قیمت 10.48 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوئی ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.46 ڈالرا فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
دسمبر 2019 میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.94 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ دسمبر 2019 میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.93 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
حکومت کا نئے سال پر ایک اور تحفہ: ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ
نئے سال کے آغاز پر جہاں پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا وہیں پورے ملک میں سبزیوں، مرغی کے گوشت، انڈوں اور آٹے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔