یو اے ای کے سوشل میڈیا اسٹار نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

یو اے ای کے سوشل میڈیا اسٹار نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار خالد الامیری پہلی بار پاکستان آئے ہیں اور آتے ہی اس ملک کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔

خالد، جن کے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن (ایپ) پر 840000 فالوورز ہیں، حال ہی میں پاکستان آئے ہیں اور پہلی آمد میں ہی اس دھرتی کے عشق میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کی ہے اور انسٹاگرام پر تاثرات کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے ’ قابل محبت اور مہمان نواز، یہ وہ الفاظ ہیں جو پاکستانیوں کی اصل معنوں میں تعریف کرتے ہیں، ماشااللہ۔ پاکستان زندہ باد۔‘

سوشل میڈیا اسٹار نے روایتی لباس زیب تن کیے فیصل مسجد میں لی گئی تصویر کے ساتھ تحریر کیا میں اس ملک کی محبت میں گرفتار ہو چکا ہوں، یہاں کے لوگ ناقابل بیان حد تک اچھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

I’ve fallen in love with Pakistan, the people and the country are incredible mashAllah, Pakistan Zindabad! ?????

A post shared by Khalid Al Ameri (@khalidalameri) on

خالد نے نتھیا گلی میں اپنے قیام کی ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں اور لکھا کہ ’ہم ابھی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقے نتھیا گلی میں ہیں، دیکھیں یہ کتنی خوبصورت جگہ ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار ناصرف نتھیا گلی گھومے بلکہ وہاں کے ٹھنڈے موسم میں گرما گرم کڑک چائے کا مزہ بھی لیا اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر سنو مین بھی بنایا۔

اسلام آباد واپسی پر انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک مقامی کیفے میں ملاقات کی دعوت بھی دی۔خالد کو ان کے مداحین نے پاکستان میں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا اور تحائف بھی دیے۔


متعلقہ خبریں