وفاقی حکومت میں شامل رہنے کے حوالے سے اب فیصلہ کرنا ہو گا، وسیم اختر

وفاقی حکومت میں شامل رہنے کے حوالے سے اب فیصلہ کرنا ہو گا، وسیم اختر

اسلام آباد : مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے  کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی پر سیاسی بیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائیٹ‘ کے میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۔پیپلز پارٹی اگر اپنی پیشکش میں سنجیدہ ہے تو بلدیاتی ایکٹ میں فوری ترمیم کرے۔

وفاقی حکومت کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ ہم کابینہ میں بیٹھے ہیں لیکن کچھ نہیں کر رہے، ہم پر اپنے ووٹرز کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھی ہمیں اب فیصلہ کرنا ہو گا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ان کی جماعت سب کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کچرا اور ٹوٹی سڑکیں وفاقی نہیں بلکہ صوبائی معاملات ہیں، اب اس حوالے سے کچھ کر دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں