وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں جس ترمیم تجویز کی گئی ہے اس کے تحت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہوگا۔

ترامیمی قوانین کا اطلاق تینوں سروسز چیفس پر ہوگا۔ آرمی ترمیمی ایکٹ کی منظوری پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں لی جائے گی۔

ترامیمی قوانین کا اطلاق تینوں سروسز چیفس پر ہوگا اور اس معاملے پراتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک پرویز خٹک کو سونپ دیا گیا۔

ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آج ہونے والے سیشن میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ہنگامی اجلاس آج ہی وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گی جس میں تمام وزیر اور معاونین خصوصی نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ کابینہ کا آخری اجلاس ایک روز ہی ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

گزشتہ اجلاس میإ غریب عوام کیلئے مزید سہولیات اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ضروریہ کی مد میں 6 ارب کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے  معاشی اور اقتصادی بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

نیشنل کالج آف آرٹس کو ادارے میں تبدیل کرنے کی منظوری اور اس کے کیمپس دیگر صوبوں میں بھی کھولنے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

کابینہ نے محمد ہاشم رضا کوسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کا سی ای او اور شاہد سلیم کو اوگرا کا سربراہ تعینات کیا تھا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں