2020: غریب عوام کیلئے حکومت کے بڑے فیصلے



اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 2020 عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کے پہلے ماہ غریب عوام کیلئے مزید سہولیات کا اعلان کیا جائے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ضروریہ کی مد میں 6 ارب کی رعایت دی جائے گی۔

جنوری2020 کے آخری ہفتے میں پسے  ہوئے طبقے کی معاشی معاونت کیلئے ایک کارڈ جاری کیا جائے گا۔ حکومت دیہاڑی دار لوگوں کو لنگرخانوں کے ذریعے طعام فراہم کرنے کا بندوبست بھی کرے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ معاشی اور اقتصادی بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

گنے کے کاشتکاروں کےمسائل اور مارکیٹ میں چینی کی قیمت جاننے کیلئے ایک کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

کابینہ نے ای سی سی کے 23 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی۔ حکومت نے نیپرا ایکٹ میں ترامیم منظوری نہیں دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیپرقیمتوں میں رد وبدل کا باقاعدہ نظام بنائے۔

نیشنل کالج آف آرٹس کو ادارے میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کالج کے کیمپس دیگر صوبوں میں بھی کھولے جائیں گے۔ کابینہ نےاسٹیٹ بینک کی اسسمینٹ رپورٹ برائے مالی سال 2018کے اجرا کی منظوری بھی دی۔

ناروے کے شہری محمد اویس کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ جب کہ برطانوی شہر سہیل احمد خان کے معاملے کو بھی تحقیقات کے بعد حل کرنے کی منظوری دی۔

محمد ہاشم رضا کوسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کا سی ای او تعینات کر دیا گیا۔ شاہد سلیم کو سی ای او اوگرا تعینات کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اقتصادی معاملات کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اسد عمر نے بتایا کہ اس سال میں جاری اکاؤنٹ کے خسارے میں73 فیصد بہتری آئی ہے۔

ایک سال کے دوران تجارتی بیلنس میں 40 فیصد کمی ہوئی جو گزشتہ برس 13.04 ارب ڈالر تھا جو مالی سال2019-20میں 8 ارب ڈالر ہے۔

برآمدات میں4.7 فیصد اضافہ دیکھنے آیا ہے۔ برآمدات گزشتہ مالی سال 9.9 ارب ڈالر تھے جو اب 10.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

درآمدات گزشتہ مالی سال 2018-19 میں 23.2 ارب ڈالر تھی جو اس سال 18.3 ارب ڈالر ہیں۔ خدمات کے شعبے میں 6.6 فیصد بہتری آئی ہیں اور ترسیلات زر گزشتہ سال والی سطح پر ہے جو اب تک 9.3 ارب ڈالر ہیں

زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 فیصد بہتری آئی اور ایف بی آر کی ٹیکیس وصولیوں میں گزشتہ سال کی نسبت17 فیصد بہتری آئی۔ پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام کی مد میں 87 ارب خرچ ہوئے ہیں اور آئندہ سال اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی سرمایایہ کاری میں 1268 فیصد بہتری کے ساتھ 2 ہزار6 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ مالی سال 2018-19 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 147 ملین ڈالر تھی۔


متعلقہ خبریں