ملک میں جمہوریت فوج کی وجہ سے ہی پنپ رہی ہے، شیخ رشید

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر غداری کا الزام لگا کر سزا دینا درست نہیں ہے ملک میں جمہوریت فوج کی وجہ سے ہی پنپ رہی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے سے لگتا ہے لوگوں نے اسے قبول نہیں کیا جبکہ فوج میں بھی اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جیسے لوگوں پر غداری کا الزام لگا کر سزا سنائی جائے یہ درست نہیں ہے اور چیف آف آرمی اسٹاف کے معاملہ پر بھی بلاوجہ کی بحث بڑھائی گئی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں جمہوریت فوج کی وجہ سے ہی آگے بڑھ رہی ہے جبکہ کچھ لوگ سویلین اور عسکری اداروں کے بہتر تعلقات نہیں چاہتے۔ کچھ لوگ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ الگ ملاقاتوں کا دور چلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف کو غدار قرار دیا جاتا ہے تو ہندوستان کے مسلمانوں پر قیامت گزرتی ہے۔ ملک سے بھاگنے والے سیاستدان خدا کی پکڑ میں آنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کا قتل کیس آج بھی زیر التوا ہے، بلاول بھٹو

شیخ رشید احمد نے پنجاب اسنٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالا کوٹ پہن کر دل کے اسپتال پر حملہ درد ناک ہے۔


متعلقہ خبریں