اہم مرحلہ، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ کا میلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سجا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع کیا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ آٹھ بج کر 15 منٹ پر شروع کیا جائے گا۔

کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر گیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پشاور زلمی دس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

آج کےمیچ کی فاتح ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔

لاہور میں موسم کی صورتحال

لاہور میں آج صبح سے ہی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل بارش تھم جائے گی۔

اگر میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے تو کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی۔

ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

کراچی کنگز

فاسٹ بالر محمد عامر کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، جو ڈینلی، لینڈل سیمنز، کولن انگرام، محمد رضوان، روی بوپارا، مختار احمد، تیمل ملز، عثمان خان شنواری، ذوالفقار اور اسامہ میر شامل ہیں۔پشاور زلمی

زلمی ڈیرن سیمی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، آندرے فلیچر، عمید آصف، سعد نسیم، محمد حفیظ، لیام ڈاؤسن، ثمین گل، حسن علی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں