لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کے خلاف فاسٹ بالر محمد عامر کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔
عامر کنگز کپتان عماد وسیم اور سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی کی غیر موجودگی میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ عماد اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار کیچ کرتے ہوئے سر کے بل گر کر زخمی ہو گئے تھے۔
عماد کی غیر موجودگی میں انگلش بلے باز اوئن مورگن کو کپتان منتخب کیا گیا تھا۔ مورگن پلے آف میچ کھیلنے پاکستان نہیں آئے۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کپتان کی تبدیلی کی اطلاع دی۔
سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ شاہد آفریدی اور عماد وسیم انجری کے باعث کھیل کا حصہ نہیں ہوں گے۔
@SAfridiOfficial and @simadwasim both are injured. We pray for there speedy recovery . So tonight @KarachiKingsARY will be lead by Pakistan’s top fast bowler and a player who has been with #KarachiKings from inception @iamamirofficial !
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) March 21, 2018
کراچی کنگز کی ٹیم آج پشاور زلمی کے خلاف فیصلہ کن میچ کھیلے گی۔ آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔ جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ بڑے ٹاکرے کی منتظر ہے۔
کراچی کنگز نے پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کی جگہ ذوالفقار بابر، مختار احمد اور دانش عزیز کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔
دوسری جانب شاہد آفریدی کی غیر موجودگی بھی کراچی کنگز کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔
آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث کچھ لیگ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انہیں ٹیم میں واپس بلا لیا گیا تھا۔
اسلام آباد کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے پلے آف میچ میں آفریدی رن لینے کی کوشش میں ایک بار پھر زخمی ہوگئے۔ جس پر انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔
شاہد آفریدی پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی انجری کے باعث فائنل میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے ایلیمینیٹر نہ کھیل سکنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Very disappointed at missing the match today. Like last yr PSL final in Lahore I won't be able to play due to injury in Pakistan. I wish Kings the very best, hope that we have another thrilling match and a win for Kings.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 21, 2018
لاہور میں موسم کی صورتحال
لاہور میں آج صبح سے ہی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی خوشخبری سنا دی ہے۔
اگر میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے تو کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی۔
پاک فوج کی جانب سے گراؤنڈ خشک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹرز بھیجے گئے۔ منفرد طریقے سے مدد کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
Helicopter arrives at the Gaddafi Stadium to help dry the wet outfield
👏👏👏#DilSeJaanLagaDe #HBLPSL#KKvPZ pic.twitter.com/ohbSxsvkHA— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 21, 2018
Second helicopter makes its way to GSL to help dry the wet outfield. #DilSeJaanLagaDe #KKVPZ pic.twitter.com/UZh6RgC9x0
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 21, 2018