کوٹ اد: پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 16 سالہ لڑکے اسامہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
بچیوں و خواتین سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار
ہم نیوز کے مطابق متاثرہ بچی کے دادا نے علاقہ تھانے میں تین دسمبر کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ ان کی پوتی گھر سے باہر دکان پر ٹافیاں لینے گئی تھی تو ملزم نے اسے اکیلے پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
تھانہ محمود کوٹ سے پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ دادا کی رپورٹ پر 16 سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں زیر دفعات 377، 1-376 اور 367- اے کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔
ہم نیوز نے علاقے سے موصولہ اطلاع پر بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے اور کل صبح اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
10سال سےکم عمر بچوں سے زیادتی کےکیسز کی تعداد بڑھنے لگی
کمسن و معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی و تشدد کے بہیمانہ واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں لیکن تاحال اس ضمن میں والدین اور بچوں کی آگاہی کے لیے کسی بھی طرح کی کوئی خصوصی مہم شروع نہیں کی گئی ہے۔ اس ضمن میں سماج کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔