کبڈی ٹورنامنٹ: بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار

کبڈی ٹورنامنٹ: بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار

فائل فوٹو


لاہور: بھارت نے انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان کے بغیر امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، کینیا ،نیوزی لینڈ، کینیڈا اور بھارت کی ٹیمیں انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہیں۔

2017 کے ایونٹ میں بھی بھارت نے پاکستان کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔ پاکلستان کبڈی فیڈریشن نےعالمی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے 26 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کیا تھا اور انہیں  2 دسمبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔

تربیتی کیمپ کے لیے طلب کھلاڑیوں میں ساجد نثار گجر، نفیس شاہد گجر، ذوالقرنین، ارسلان محمود، قمر بٹ، رانا علی شان، عبدالرحمان، راشد محمود ملک، ظفر اقبال، علی وڑائچ، اویس جٹ، غلام فرید، مشرف جاوید، وقاص رحیم گجر، محمد عرفان، عبید اﷲ، وقاص احمد بٹ، بلال محسن، محمد شفیق چشتی، شہزاد اکمل ڈوگر، مزمل بوٹا، کلیم اﷲ، سعد اﷲ، شم ساجد، بنیامین ملک اور خالد مہر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں