آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ایک اور وائٹ واش


ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 48 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

یہ آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کا پانچواں وائٹ واش تھا۔ ایڈ یلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے دن قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا۔

اسد شفیق اور سلامی بلے باز شان مسعود کے درمیان سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی ، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں، اور بالترتیب 57 اور 68 رنز پر اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

افتخار احمد (27) اور وکٹ کیپر محمد رضوان (45) کی جانب سے کچھ مزاحمت کی گئی تاہم اس وقت تک میزبان ٹیم کی جیت تقریباً طے تھی۔

پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لائن نے پانچ، ہیزل وڈ نے تین جبکہ مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 96/6 سے اننگز کا آغاز کیا۔ اتوار کو پاکستانی بلے بازوں بابر اعظم اور یاسر شاہ نے آسٹریلوی گیند بازوں کا جم کر مقابلہ کیا اور 105 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 97 بناکر مچل اسٹارک کی گیند پر کپتان اور وکٹ کیپر ٹیم پین کو کیچ دے بیٹھے۔

اگلے آنے والے بلے باز شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر کوئی رن بنائے اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

وارنر کی ٹرپل سینچری، آسٹریلیا نے 589 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

اس کے بعد خلاف توقع یاسر شاہ اور محمد عباس کے درمیان 87 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوگئی جس کے دوران مایہ ناز لیگ اسپنر نے اپنے کریئر کی پہلے نصف بھی مکمل کی۔

یاسر شاہ کی شاندار سنچری کے باعث پاکستانی ٹیم 302 رنز بنانے میں کامیاب رہی تاہم اس کے باوجود اسے 287 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔

اس موقع پر آسٹریلیا کپتان نے فالو آن نافذ کروایا اور پاکستانی بلے بازوں کو دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلی اننگز کی ہی طرح دوسری اننگز میں بھی گرین شرٹس کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ امام الحق صفر، اظہر علی 9 جبکہ بابر اعظم 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سینچری کی بدولت 589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن محض 3 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان اظہر علی کی ناقص فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہبھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

شان مسعود 19  جبکہ اسد شفیق 9 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ افتخار احمد بھی صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ مچل اسٹارک کو اپنی وکٹ دے بیٹھے جب کہ محمد رضوان اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

آسٹریلوی اننگز

آسٹریلیا نے دوسرے دن 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس دوران ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی، وہ 335 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جطکہ اسٹیون اسمتھ بھی 36 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔

میتھیو ویڈ نے بھی 38 رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 99 رنز کی شراکت ہوئی۔

آسٹریلیا کا اسکور 589 رنز پر پہنچا توآسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار 14 میچ ہار چکی تھی ہے۔


متعلقہ خبریں