وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی پیغام لے کر سری لنکا پہنچ گئے

فوٹو: فائل


کولمبو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر سری لنکا پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کولمبو ائرپورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سری  لنکا میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان کی طرف سے نئی قیادت کے نام خصوصی خط لے کر پہنچا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے نو منتخب صدر اور نئے مقرر کیے گئے وزیر اعظم دونوں شخصیات کے ساتھ ہماری گہری شناسائی ہے اور دونوں پاکستان کے دوست ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم سری لنکا گذشتہ دو ادوار میں سری لنکا کے صدر رہ چکے ہیں اور ان کے ادوار میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ تعلقات بہت مستحکم ہوئے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ مضبوط مراسم ہیں اور دونوں ممالک کے پاس ایک دوسرے سے مستفید ہونے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا نے باہمی طور پر ایک دوسرے کی ہمیشہ معاونت کی ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پیر کو سری لنکا کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں ‘پنجاب میں اب بھی بہتری نہیں آئی تو وزیر اعلیٰ پنجاب گھر جائیں گے‘

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو سری لنکا پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں