پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف ہمارے محسن ہیں جنہوں نے 1999 میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جب طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر ان کے سگار سلگانے کے لیے کھڑے ہوتے تھے لیکن اگر پرویز مشرف کو سزا دینی ہے تو اُس وقت جو لوگ اُن کے ساتھ ان سب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کی امید تو اُن کے خاندان والوں کو بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور آئندہ سیشن میں اس پر قانوں سازی مکمل کر لی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 13 دسمبر کو جلالپور نہر کے سنگ بنیاد کے لیے پنڈدادن خان آئیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ ہم ڈنڈوت سمینٹ فیکٹری کے مزدورں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فیکٹری مالکان کو کہتے ہیں کہ وہ اپنی فیکٹری چلائیں، اگر ان سے فیکٹری نہیں چل رہی تو وہ اس کو مزدورں کے حوالے کر دیں۔


متعلقہ خبریں