مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا


لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت نے صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارِٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں حکومت کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اسمبلی میں سیشن کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے نواز شریف کی بیرون ملک جانے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہاز نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور پوری قوم حکومت سے مایوس ہو کر نواز شریف اور شہباز شریف سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کا آج ایک اور خواب پورا ہو گیا، مریم اورنگزیب

قائد حزب اختلاف نے سوال اٹھایا کہ سی پیک اور ہزارہ موٹروے کی مخالفت کرنے والے اب کس منہ سے ان منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں ؟ شہباز شریف نے قوم سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اپیل کی۔


متعلقہ خبریں