لاہور: سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری


لاہور: عام بازاروں میں سبزیاں اور  پھلوں کی ریٹ لسٹ کے بجائے اضافی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔

ریٹ لسٹ کے مطابق آلو کا ریٹ 48 سے 53 روپے فی کلو ہے مگر عام دکانوں پر یہ 70 سے 80  روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح پیاز کا ریٹ 66 سے 80 روپے فی کلو ہے جو کہ عام  بازاروں میں 90 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ٹماٹر کا مقررہ دام 155 روپے سے 180 روپے فی کلو ہے لیکن عام مارکیٹ میں 200  سے 250 روپے فی کلو میں بیچا جا رہا ہے۔

ادراک کی قیمت 298 سے 304 روپے فی کلو مقرر ہے مگر بازاروں میں اسے 360 سے 400 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے لہسن کا مقررہ نرخ  245 سے 250 روپے فی کلو ہے مگر یہ 300 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

لیموں کا ریٹ 40 روپے فی کلو ہےجو عام بازار میں 150 روپے فی کلو پر بیچا جا رہا ہے جب کہ بینگین کا مقررہ کردہ نرخ  28 سے 30 روپے فی کلو ہے جب کہ فروخت 50 روپے کلو میں کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں