نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز کا ہنگامی اجلاس جاری

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ان کی جاتی عمرہ رہائشگاہ پرشریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا  ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سےنواز شریف کو مزید اسٹیرائیڈ نہ دینے پر غور بھی کیاجارہا ہے۔

ڈاکٹرز نے رائے دی ہے کہ اگر دوا کی مزید خواراک  دی گئی تو نواز شریف کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نواز شریف کے پلیٹ لیس کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھین: نواز شریف کی روانگی، وزیراعظم کا بابر اعوان سے رابطہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ڈاکٹرز بیرون ملک ماہر ڈاکٹروں سے بھی رجوع کرنے کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کو بیرون ملک سفر کے قابل بنانے کے لیے پچھلے تین دن سے ہائی اسٹیرئیڈذ کی خوراک دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز کے اجلاس کے بعد شریف فیملی کو نواز شریف کی موجودہ صورتحال پر بریف کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں