چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں 10.41 فیصد اضافہ


اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی چمڑے سے بنی مصنوعات کی برآمد میں 10.41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی سے ستمبر 2019 کے دوران پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم بڑھ کر 131.4 ملین ڈالر ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ برس 119 ملین ڈالر تھا۔

قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق چمڑے سے بنی مصنوعات کی برآمد 11.48 فیصد بڑھ گئی ہے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسائل کی برآمدات میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2019 سے ستمبر 2019 کے دوران 3 ہزار 300 ملین ڈالر کی ٹیکسائل مصنوعات برآمد کی گئیں، گزشتہ برس اسی مدت کے دوران برآمدات کا حجم 3 ہزار 275 ملین تھا۔

کٹلری مصنوعات کی برآمد میں بھی روان مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 18.66 فی صد اضافہ ہو گیا ہے، اس سال 23.8 ملین ڈالر کی کٹلری مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔

گزشتہ برس ان مصنوعات کی برآمدات کا حجم 20.1 ملین تھا۔


متعلقہ خبریں