یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری 6 ارب روپے کی فراہمی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےعوام کو اشیائے ضروریہ کی کم قیمت پرفراہمی کےلیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو فوری 6 ارب روپے کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے ۔رقم کی فراہمی سے آٹا،گھی،چینی،چاول اوردالوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی

وزیراعظم  نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کواشیائے ضروریہ کی عوام تک دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت اس ضمن میں ہوئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری کوشش ہے کم آمدنی والے افراد اور غریبوں کوخصوصی ریلیف فراہم کریں،معیشت کی صورتحال کے پیش نظر مشکل فیصلے کیے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مشکل فیصلوں کی وجہ سے آج معیشت میں استحکام آیاہے۔ اقتصادی اعشاریے بہتری ظاہر کررہے ہیں،آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔ مشکل  حالات کے باوجودعوام کو ریلیف  فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوچیئرمین اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بریفنگ  بتایا گیا کہ فنڈز کی فراہمی سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی  قیمت 132 روپےکم  ہوگی۔

چینی کی فی  کلوقیمت 9 روپے،گھی فی کلو 30 روپے کا ریلیف ملے گا،چاول 20 روپے اور دالوں کی قیمت میں 15 روپے تک کمی آئے گی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں کرپشن کا تدارک کیا جارہا ہے،اشیائے خورونوش کامعیاریقینی بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز سے کرپشن کے خاتمے کےلیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کوبروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

یہ بھی پڑھیے: معیشت کی بہتری کےلیے مشکل  فیصلے کرنا ضروری تھا،وزیراعظم عمران خان

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے  کہ 800 پوسٹ آفسزکو بھی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کےلیے استعمال کیا جاسکتاہے،پاکستان پوسٹ اشیائے ضروریہ کی گھروں تک فراہمی کےلیے جلد ہوم ڈیلیوری شروع کرے گا۔


متعلقہ خبریں