وزیراعظم کی کرتارپور راہداری منصوبہ پورا کرنے پر حکومت کو مبارکباد

وزیر اعظم کےمشیران اورمعاونین خصوصی کےخلاف درخواست واپس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری منصوبہ ریکارڈ مدت میں پورا کرنے پر اپنی حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’ گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتاپور تیار کرنے پر میں اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔‘

وزیراعظم نے کرتارپور کی تصاویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس منصوبے کا تمام کام مکمل ہے ۔

خیال رہے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ  9 نومبر کو کرتارپور کو عوام الناس کیلئے کھول دیا جائے گا۔

منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکیں گے جبکہ کرتارپور، سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی، ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی مقامات کیلئے سیاحت عروج پر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قبل ازیں بدھ بھکشیوں نے بھی پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں