کراچی:نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان کی جان کو ممکنہ خطرے کے پیش نظرکراچی پولیس نے مقدمہ جیل میں چلانے کی درخواست کردی ہے ۔
کراچی پولیس نے مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔
یہ خط ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔پولیس کا موقف ہے کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے۔
جیل سے باہر عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کے ساتھ کوئی ناگہانی واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔پولیس نے محکمہ داخلہ سے استدعا کی ہے کہ مقدمہ سیشن عدالت میں چلانے کے بجائے جیل ٹرائل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ عاطف زمان نے عادل زمان کے پستول سے مرید عباس کوقتل کرکے خودکشی کی کوشش کی‘