پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، سری لنکا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست


ایڈلیڈ: حال میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبرتناک شکست دینے والی سری لنکن ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے کپتان ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کرنے والے سلامی بلےباز ڈیویڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ نے آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا شاندار آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین 122 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، اس دوران ایرون فنچ 64 رنز بنا کر سنڈاکان کا نشانہ بنے۔

وارنر کا ساتھ دینے جارح مزاج بلے باز میکس ویل نے دوسرا اینڈ سنبھلا اور پاکستان کے خلاف نپی تلی گیند بازی کرنے والے گیند بازوں کو میدان کے چاروں اطراف پر باونڈریاں رسید کر ڈالی۔

جہاں ایک طرف میکس ویل چھکے چوکوں کی برسات کرتے رہے وہیں وارنر کا بلا بھی رنز اگلتا رہا اور اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بھی اسکور کر ڈالی۔

آسٹریلیا نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 233 رنز بنائے جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، کیویز کی جانب سے وارنر نے 100، فینچ 64 اور میکس ویل نے 62 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ان کی پہلی وکٹ ایک رنز پر ہی گر گئی۔

اسٹارک، زیمپا، کمنز اور ریچرڈسن کی عمدہ اور نپی تلی گیند بازی کے آگے سری لنکن ٹیم محض 99 رنز بنا سکی  سکی۔

اس طرح پروٹیز نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے ڈالی۔


متعلقہ خبریں