مودی سرکاری سے مذاکرات کی امید نہیں، شاہ محمود قریشی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکاری جس سوچ کی مالک ہے ان سے تو مذاکرات کی امید نہیں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت کا بیانیہ کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کس قانون کے تحت پاکستان کا پانی روکیں گے ؟ بھارت نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلے لیکن پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کسی کو بھی مقبوضہ وادی کشمیر کا دورہ کرنے نہیں دے رہا جبکہ کشمیری بھارت سے بغاوت کر چکے ہیں اور بھارت سے نالاں ہیں، آج بھی اگر بھارت کوئی دعویٰ کر رہا ہے تو عالمی میڈیا آئے اور حقیقت دیکھ لے۔

بھارت نے جھوٹا دعویٰ کر کے بالا کوٹ پر حملہ کیا تھا اور بالا کوٹ حملے سے متعلق بھارتی جھوٹ دنیا میں بے نقاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ایل او سی خلاف ورزی، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار جس سوچ کی مالک ہے اس سے تو مذاکرات کی امید نہیں ہے۔ بھارت کے اقدامات ایسے ہیں وہ خطے کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے لیکن ہم نے ہمیشہ معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جلد کرتار پور راہداری کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں