آزادی مارچ: پنجاب پولیس نے بھی کمر کس لی


لاہور: پنجاب پولیس کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے متحرک کارکنان کی فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں جے یو آئی (ف) کے متحرک کارکنان کی فہرستیں پولیس مرتب کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فہرستیں مرتب کرنے کا ٹاسک اسپیشل برانچ کو سونپا گیا ہے جو کارکنان کی فہرستیں مرتب کرکے آپریشن ونگ کے حوالہ کرے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے مارچ کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے کے بعد گرفتاری یا نظر بندی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل برانچ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حامی مدارس کی فہرست بھی مرتب کرے گی۔


متعلقہ خبریں