تاجر کو لوٹنے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج


کراچی:  تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف  تاجر کو مبینہ طور پر لوٹنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مدعی ممتاز علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ مریض  ہیں اور  ان کا ڈاو میڈیکل اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ بیماری کی وجہ سے وہ چہل قدمی کرنے نیشنل ہائی وے کی طرف  نکلے تو اسٹیل ٹاون تھانے کے اہلکاروں ایاز اور امیر نواب نے  انہیں روک لیا۔

مدعی کے مطابق انہوں نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ مال مویشی کا کاروبار کرتے ہیں تاہم پولیس اہلکار انہیں اسلحہ کے زور پر جھاڑیوں میں لے گئے۔ اور جیب سے 9,000 روپے نکال لئے۔

یہ بھی پڈھیں: رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

مدعی   کے مطابق  انہوں نے پولیس اہلکاروں کو  تھانے کی حدود میں دیکھ لیا ہے لہٰذا ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاون پولیس نے دونوں اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں