پی ٹی آئی پنجاب کے عوام سے انتقام لے رہی ہے، احسن اقبال


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے عوام سے انتقام لے رہی ہے۔

احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، پاکستان کی کامیابی کا ویژن صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی اور انفرا اسٹرکچرکے منصوبوں کی بنیاد رکھی اور ملک سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا بلکہ معیشت کو بھی زندہ کیا۔ اس وقت حکومت کے خلاف حزب اختلاف متحد ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ مل کر نئے انتخابات کے لیے ملگ گیر مہم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں مولانا کا دھرنا حکومت کے لیے لمحہ فکریہ نہیں ہے، جہانگیر ترین

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 18 اکتوبر کو نواز شریف کی تجاویز پر جواب دیں گے۔ حکومت مخالف تحریک میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو متحدہ ہونا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے فوری طور پر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔


متعلقہ خبریں