مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہری کو سوچنے کا موقع ہی کیوں ملے کہ عدالت کچھ چھپا رہی ہے، عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اورمسلم لیگ ن کو شرکت سے روکنے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ۔

عدالت عالیہ  کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ  کل بروز بدھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست حنیف راہی نامی وکیل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔  درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کے خلاف نیب کے کیسز زیرالتوا ہیں،نواز شریف نے جیل سے آزادی مارچ کی حمایت کے لیے خط لکھا ہے ۔

عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن والے آزادی مارچ کے ذریعے نیب پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

حنیف راہی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:اسفندیار ولی اور قبائلی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ،مارچ میں شرکت کی یقین دہانی

درخواست میں فریق  سیکریٹری داخلہ،مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کو بنایاگیاہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا بھی درخواست میں فریق بنائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ اہتشام نامی شہری کی طرف سے دائر کردہ درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی تھی کہ ابھی کسی نے آزادی مارچ یا دھرنے وغیرہ کے لئے اسلام آباد انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا ،درخواست قبل از وقت ہے ۔


متعلقہ خبریں