آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کے لئے پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف ماہرین کی پاکستان آمد، حکام سے ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف ) کا وفد مذاکرات کے لئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔

پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت خزانہ، پاور سیکٹرفنانس، گیس سیکڑ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اوردیگر سیکڑز کے حکام مذاکرات میں ساتھ ہوں گے۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) آئی ایم ایف کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کچھ سیکٹرز کو استثنٰی دینے کے حوالے سے بریفنگ دے گا، اس کے علاوہ ایف بی آر اپنی سہ ماہ وصولیوں کے اہداف حاصل کرنےمیں مشکلات سے بھی  آگاہ کرے گا۔

فریقین کے درمیان مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ٹیکس سسٹم کی بہتری اور خامیاں دور کرنے پر بات چیت ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان کی طرف سے معیشت کی بہتری کےلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کی جائے گی۔

پاک آئی ایم ایف مذاکرات میں ملکی معیشت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد تکینکی سطح کی ٹیم سفارشات مرتب کرے گی۔

آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کی سفارشات پر عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو دوسری قسط کے اجرا کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت کےلئےمشیر خزانہ حفیظ شیخ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں