برطانوی شاہی خاندان کے پاکستانی دورے

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پر برطانوی ہائی کمشنر کا ویڈیو پیغام

فوٹو: فائل


اسلام آباد: شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، ماضی میں بھی برطانوی شاہی خاندان کے کئی افراد پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

آج سے اٹھاون برس قبل پہلی مرتبہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد نے پاکستان کا دورہ کیا۔

یکم فروری1961 کو ملکہ الزبتھ دوم  سولہ روزہ دورے پر اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی پہنچیں۔

ملکہ برطانیہ تقریباً چھتیس برس کے وقفے کے بعد  دوبارہ سات اکتوبر انیس سو ستانوے کو پاکستان آئیں، اس چھ روزہ دورے کے دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔

اکیس فروری 1996 کو پرنس ولیم کی والدہ ویلز کی شہزادی لیڈی ڈیانا  نجی دورے پر پاکستان آئیں،

شہزادی ڈیانا موجودہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر تین روز دورے پر پاکستان آئیں اور اس دوران انہوں نے شوکت خانم کینسر اسپتال کا بھی دورہ کیا۔

تیس اکتوبر دو ہزار چھ کو برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لائے۔

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کا دورہ 2006 کے بعد سے شاہی خاندان کے کسی فرد کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں