ڈینگی کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے، وفاقی سیکریٹری صحت کا دعویٰ

سندھ: ڈینگی کے 6 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام ڈینگی کے رحم و کرم پر

ہم نیوز کے مطابق وہ ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

ڈینگی کی روک تھام کے حوالے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بطور خاص مختلف اسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور اسلام آباد و راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کو شریک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہری انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے انتظامی اقدامات کی بابت دریافت کیا گیا۔ شرکائے اجلاس کو شہری انتظامیہ کی جانب سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

وفاقی سیکریٹری صحت نے اپنے خطاب میں کہا کہ جڑواں شہروں کے حوالے سے اپنائی جانے والی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے ڈینگی مرض پھیلنے کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہ آئیں ڈینگی کاٹ لے گا، شیخ رشید

ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہا کہ اسپتالوں سے اب تک 9 ہزار مریض صحتیاب ہو کر واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولتیں دی جارہی ہیں۔

وفاقی سیکریٹری صحت نے کہا کہ ہماری مشترکہ ٹیمیں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اسپرے کو بھی مختلاف علاقوں میں یقینی بنا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں