سینیٹ انتخابات کے لیےآفر ہوئی تھی، عمران خان کا دعوی

ملک میں پیسہ کم ہے تھوڑا صبر کریں، وزیراعظم

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے سینیٹ انتخابات کے لیے آفر آئی تھی۔ سب کو معلوم ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسا چلتا ہے۔

عمران خان نے پشاور میں پارٹی کے صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے تمام اراکین اسمبلی پر اعتماد ہے کہ وہ پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے سینیٹ انتخابات میں پیسا چلتا ہے۔ افسوس ہے کہ کسی نے اس سسٹم کو درست کرنے کی کوشش ہی نہیں کی ہے۔

عمران خان نے دیگر سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس دو چار ووٹ ہوتے ہیں وہ بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔

 پاکستان میں سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات تین مارچ کو ہو رہے ہیں۔ ایوان بالا کے 104 اراکین میں سے نصف کا انتخاب ہر تین سال بعد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں