بھارت: وزیر داخلہ امیت شاہ کا قانون شہریت میں ترمیم لا نے کا اعلان

بھارت: وزیر داخلہ امیت شاہ کا قانون شہریت میں ترمیم کرنے کا اعلان

کولکتہ: مقبوضہ وادی کشمیر کو بھارتی آئین کی شق 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرنے والے ترمیمی بل کو بھارت کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں متعارف کرانے والے وزیرداخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قانون شہریت میں تبدیلی لانے کے لیے ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان کولکتہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کشمیر: مظالم ڈھانے پر مودی،امیت شاہ اور جنرل جیت امریکی عدالت میں طلب

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے صدر رہنے والے امیت شاہ نے تسلیم کیا کہ پورے ملک سے ان کی سیاسی جماعت اس وقت تک 300 نشستیں حاصل نہیں کرسکتی ہے جب تک  کہ اسے بنگال کی حمایت نہ ملے۔

بنگال میں ممتا بینر جی کی حکومت قائم ہے اور وہ بی جے پی کی بدترین سیاسی حریف تسلیم کی جاتی ہیں۔

ایک تہائی کشمیر ہمارے ساتھ نہیں ہے، بھارتی وزیرداخلہ کا اعتراف

بھارت میں قائم مودی حکومت نے ابھی چند روز قبل بھی آسام سمیت متعدد دیگر علاقوں میں آباد اپنے ہی شہریوں سے حق شہریت چھین لیا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق صرف آسام میں 20 لاکھ افراد یک جنبش قلم ایک ہی شب میں بے وطن ہوگئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں