کراچی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی


کراچی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے فل ڈریس ریہرسل اور کمانڈوز کی سیکیورٹی ڈرل بھی دیکھی۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے کہا کہ میچز کے دوران شائقین کی سہولت کے لئے چار مقامات پر پارکنگ ایریا بنائے ہیں۔ بند سڑکوں کے لئے متبادل راستے بنائے گئے ہیں۔

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا معرکہ شروع ہونے کو ہے۔ سیکیورٹی انتظامات اور دیگر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ڈجی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ فل ڈریس ریہرسل اور کمانڈوز کی سیکیورٹی ڈرل بھی دیکھی۔انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ ہائی ڈیفی نیشن کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور گراونڈ سیکیورٹی کا معائنہ بھی  کیا۔

ڈی جی رینجرز نے وی وی آئی پی باکسز اور چیئرمین باکس کا معائنہ بھی کیا۔سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز کرنل رفیق نے بھی ڈی آئی جی ایست عامر فاروقی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

ٹریفک پولیس کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے بتایا کہ تین دن میچز ہوں گے جن کے لئے چار مقامات پر پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ پارکنگ ایریا سے شٹل سروس چلے گی جو اسٹیڈیم کے قریب لے جائے گی جہاں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ اسٹیڈیم جانے والے راستے بند ہونے کی وجہ سے متبادل روٹس بنائے گئے ہیں۔ صرف علاقہ مکین اپنا شناختی کارڈ دکھا کر جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ میچ کے اوقات دوپہر 3 سے رات 11  بجےتک ہوں گے۔میچ سے تین گھنٹے قبل روٹس کو بند کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے: مصباح نے سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کے لئے ٹیم کا انتخاب کر لیا


متعلقہ خبریں