’نمرتا، مہران ابڑو میں شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی‘

’نمرتا، مہران ابڑو میں شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی‘

لاڑکانہ: تمرتا قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق مقتولہ اور ملزم مہران ابڑو کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا آخری وقت تک مہران ابڑو سے رابطے میں تھی جبکہ ملزم اور نمرتا کے درمیان چپقلش کا ریکارڈ بھی مل گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مہران ابڑو نے جو پیغامات مٹائے تھے ان کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہران ابڑو نے آخری وقت میں  نمرتا کو پیغامات کا جواب دینا بند کردیا تھا۔

ریکارڈ کی روشنی میں پولیس نے مہران ابڑو کا پھر بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی عدالتی تحقیقات کی اجازت دے دی تھی جبکہ اس سلسلے میں مقامی جج اقبال احمد میتلو کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی مسعود بنگش نے جج کو معاملے پر بریفنگ دی۔

سندھ حکومت نے کیس میں عدالتی تحقیقات کے لیے سیشن جج لاڑکانہ کو خط لکھا تھا۔

طالبہ کی لاش 16 ستمبر کو آصفہ بھٹو ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل نمبر تین کے کمرے سے ملی تھی۔


متعلقہ خبریں