عمران خان کی رجب طیب ایردوان اور حسن روحانی سے ملاقاتیں

عمران خان کی رجب طیب ایردوان اور حسن روحانی سے ملاقاتیں

نیویارک: وزیراعظم عمران خان سے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملاقاتیں کی ہیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دونوں سربراہان مملکت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مودی حکومت کے اقدامات سے وہاں جنم لینے والے انسانی المیے پر تفصیلی آگاہی دلائی۔

نہلے پہ دہلا: عمران خان اور ٹرمپ نے ایک دوسرے کو ٹاسک سونپ دیا

عمران خان، حسن روحانی اور رجب طیب ایردوان سمیت ممتاز سربراہان مملکت اور دیگر اعلیٰ شخصیات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی شہر نیویارک میں موجود ہیں جہاں سائید لائن پر رہنماؤں کی ایک دوسرے سے ملاقاتیں اور بات چیت ہورہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر ہے، بورس جانسن

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں جنم لینے والے انسانی المیے اور ہمالیائی وادی چنار کی ابتر صورتحال کی بابت بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کرچکے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہونے والی بات چیت میں ٹاسک دیا تھا کہ وہ ایران، امریکہ اور ایران، سعودی عرب تنازعات حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

امریکی صدر نے عمران خان کے استفسار پر یہ یقین دہانی بھی کرائی تھی وہ بات چیت آگے بڑھائیں تو وہ ایرانی قیادت سے گفت و شنید پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں