چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان تصادم


چین اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان بدھ کے روز لداخ کے مقام پر چھڑپ ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی فوج کو پانگ گونگ ٹسو جھیل کے قریب بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر اعتراض تھا۔ اس جھیل کا دو تہائی علاقے پر چین کی حکمرانی قائم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج گشت پر تھے کہ ان کا چینی فوجیوں کے ساتھ تصادم ہوگیا، بعدازاں دونوں فورسز نے متاثرہ علاقے کی جانب مزید نفری بھیج دی۔

بھارتی فوج کے ایک افسر کے مطابق اس طرح کے واقعات اکثر رونما ہوجاتے ہیں اور عموماً فلیگ میٹنگ میں حل کرلیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ اگست 2017 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں تاہم بعدازاں معاملات مذاکرات کے بعد حل کرلیے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت علاقے میں فوجی مشقیں کررہا ہے تاہم بیجنگ کا اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں