بھارتی درندگی کامشاہدہ کرنے دفاعی اتاشی ایل او سی پہنچ گئے


اسلام آباد: بھارتی جارحیت کا ازخود مشاہدہ کرنے کے لئے امریکا، برطانیہ، چین، فرانس اور ترکی کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول (یل او سی) کا دورہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق دورے کے دوران غیر ملکی دفاعی اتاشیوں کی بھارتی جارحیت کے متاثرین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دفاعی اتاشیوں کو راولاکوٹ سیکٹر  کے دورے میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دفاعی اتاشیوں نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے عام شہریوں سے ملاقات کر کے آگاہی حاصل کی۔

دوران ملاقات مقامی افراد نے دفاعی اتاشیوں کو ان تکالیف اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا جس کا انھیں سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Image may contain: one or more people, people sitting, tree, outdoor and natureدفاعی اتاشیوں کو اس امر سے بھی آگاہ کیا گیا کہ بھارت کس طرح عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

عام شہری آبادیوں کی مدد کرنے پر غیر ملکی دفاعی اتاشیوں نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

Image may contain: 1 person, standing

گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فوج کی مسلسل ٹارگٹڈ اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں مسافر وین کے ڈرائیور سمیت آٹھ سالہ بچہ اور ایک اٹھارہ سالہ نوجوان شہید ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں